حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے منعقدہ "حمایت مظلومین جہاں کانفرنس" میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں شیعہ و سنی علماء کرام نے خطاب بھی کیا۔
کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی کے ساتھ تمام جماعتوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں غزہ، لبنان، شام، یمن، پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ عظیم الشان اور پرامن احتجاجی ریلی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں کیتھولک گارڈن سے نمائش تک نکالی گئی۔ جہاں پر مرکزی و صوبائی قائدین نے خطابات بھی کئے۔
ریلی کے اختتام پر مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی اور استحکام پاکستان کی اجتماعی دعا بھی ہوئی۔